فرق تو پڑتا ہے اسے
Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindiمیری نا آشنائی سے
میری لا پرواہی سے
میریے غائب رہنے سے
حد درجہ سرد مہری سے
ایک دم لاتعلق ہو جانے سے
ہر یاد مٹا دینے سے
راستوں کے بدلنے سے
کسی اور کے ہو جانے سے
قهقہوں کی گونج سے
ہر سو پهلے سناٹوں سے
بارش کی بوندو ں سے
گرمیوں کی طویل دوپهروں سے
شام کی پرچهائیوں سے
یوں تنہا رہ جانے سے
اسے فرق تو پڑتا ہے شام
More General Poetry






