فرقہ پرستیوں میں بٹے جارہے ہیں لوگ

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,India

فرقہ پرستیوں میں بٹے جارہے ہیں لوگ
اور آپسی خلش میں کٹے جارہے ہیں لوگ

یہ مقصد حیات ہے اک رب کی بندگی
مقصد سے زندگی کے ہٹے جا رہے ہیں لوگ

بغض و حسد جلن کا یہ ہم پر اثر ہوا
محفل سے دوستوں کی چھٹے جا رہے ہیں لوگ
 

Rate it:
Views: 447
16 Apr, 2013