غیر کی خاطر سہی

Poet: UA By: UA, Lahore

غیر کی خاطِر سہی وہ مسکرائے ہیں
مجھے خوشی ہوئی وہ مسکرائے ہیں

اداسی کی جگہ مسکان رخِ زیبا پر
کِھلی کِھلی نظر آئی وہ مسکرائے ہیں

نہیں مجھ سے مِلی تو کیا ہوا مِلی تو ہے
نصیب سے خوشی آئی وہ مسکرائے ہیں

سدا قائم رہے مسکان انکی آنکھوں میں
دعا لبوں پہ ہے آئی وہ مسکرائے ہیں

غیر کی خاطِر سہی وہ مسکرائے ہیں
مجھے خوشی ہوئی وہ مسکرائے ہیں

Rate it:
Views: 558
19 Oct, 2017
More Love / Romantic Poetry