عیاں ہونے لگا
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachiزندگی کا فلسفہ کھل کر عیاں ہونے لگا
یوں میں موت اور زندگی کے درمیاں ہونے لگا
دیکھتا ہوں اب میں ان کو غیروں کے بھی روبرو
ساری چاہت کا مری پھر یوں زیاں ہونے لگا
کچھ مسائل کے سبب ہم کو بجھڑنا کیا پڑا
ان کے دل میں راز تھا جو وہ عیاں ہونے لگا
تھا اگر یہ جرم تو وہ بھی شریکِ جرم تھا
جان تھا پہلے وہ جو اب جانِ جاں ہونے لگا
چھوڑ دے گا وہ بھی مجھ کو اور لوگوں کی طرح
جانے کیوں اب دل کو میرے یہ گماں ہونے لگا
کیں تو تھیں کوشش بہت پر رائیگاں سب ہی ہوئیں
درد تھا جتنا بھی دل میں سب عیاں ہونے لگا
کب تلک ارشیؔ رہو گے بے حسوں کے درمیاں
دوست ہی دشمن تمہارا اب یہاں ہونے لگا
More Love / Romantic Poetry






