عورت کو ایسے ہی تو جینا ہوتا ہے

Poet: Abrish anmol By: Abrish anmol, Sargodha

عورت کا ایسے ہی تو جینا ہوتا ہے
رتبہ عزت ِنفس ضمیر یہ سب تو
مردوں کی باتیں ہے اسے تو
اسکے بغیر بھی خوشی سے جینا ہوتا ہے
عورت کوایسے ہی تو جینا ہوتا ہے
ہزار تکلیفوں کے باوجود آنسو آنکھ
میں ہی تو پینا ہو تا ہے
آنا کو قربان کر کے صبر کا
گھونٹ پینا ہوتا ہے
عورت کو ایسے ہی تو جینا ہوتا ہے
سوچنے کا ہنر سینے میں دل یہ سب تو
مردوں کی باتیں ہے اسے تو اطاعت
کی چکی میں خود کو پیسنا ہوتا ہے
عورت کو ایسے ہی تو جینا ہوتا ہے
 

Rate it:
Views: 379
10 Nov, 2016
More Life Poetry