عشق تو عشق ہے
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeebh Hashmi, Al-khobar K.S.Aعشق تو عشق ہے
پھیلے جو عشق
سمندر کی طرح
چھائے جو عشق
آسماں کی طرح
محسوس ہو عشق
خوشبو کی طرح
چھوئیں تو عشق
پھولوں کی طرح
دیکھیں جو عشق
آنکھوں میں چمک
سوچیں جو عشق
خوابوں میں دھنک
پائیں جو عشق
ہے روپ خدا
سنیں جو عشق
ہے سرور اذاں
مانیں جو عشق
ہے نورے خدا
حقیقی جو عشق
جنت کا مزہ
ہے پاک جو عشق
فرشتوں کی طرح
عشق تو عشق ہے
الله سے عشق
انسان بنا
نبی سے عشق
قرآن بنا
ماں سے عشق
جان بنا
دولت سے عشق
طوفان بنا
زن سے عشق
زندان بنا
زر سے عشق
بے ایمان بنا
کرسی سے عشق
حیوان بنا
زمین سے عشق
پہچان بنا
دنیا سے عشق
مہمان بنا
مسجد سے عشق
سلطان بنا
جنت سے عشق
ریان بنا
عشق تو عشق ہے
عشق کرے گا الله سے
دنیا میں سب کچھ
پائے گا
عشق نہیں ہے دل
میں تیرے
خالی ہاتھ تو جائے گا
عشق تو عشق ہے
عشق عشق
More Love / Romantic Poetry







