عجب رقص ہے آدم کا روح کے ساتھ
Poet: Aisha Armughan By: Aisha Armughan, lahoreآگہی کا شوق بڑھاتا چلا گیا
میری جبیں کو سجدے میں جھکاتا چلا گیا
دل نے ایک پل سوچا محبت کیا ہے؟
‘وہ‘ عشق کی آغوش میں مجھے مہکاتا چلا گیا
عجب رقص ہے آدم کا روح کے ساتھ
کٰہ دل کی گہرائیوں میں چھنکاتا چلا گیا
ابھی تو انگلی بھی ٹھیک سے نہٰیں رکھی تھی میں نے
اور ‘وہ‘ مجھے ‘کل‘ تا ‘احد‘ پڑھاتا چلا گیا
More Life Poetry






