صلہ نہ مانگیں گے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ہم کسی دوست کو تنہا کبھی چھوڑا نہیں کرتے
آپ جیسے پیارے دوستوں سے منہ موڑا نہیں کرتے

شکوے نہ شکایتیں ہوں گی محبت بھری باتیں
دوست کا دل ہم کبھی توڑا نہیں کرتے

کوئی صلہ نہ مانگیں گےاپنی وفاؤں کا
غم میں بھی ہم دل کبھی تھوڑا نہیں کرتے

تیری یاد آئے تو ملنے کی دعا کرتے ہیں
دیواروں سے سر کبھی پھوڑا نہیں کرتے

جن لوگوں کی طبیعت میں سادگی نہ ہواصغر
ان سے دوستی کا رشتہ ہم جوڑا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 1117
25 Sep, 2008