صبح ہوتی ہے اور شام ہوتی ہے
Poet: By: Khlalid Pervez, Pasrur Saukin Windصبح ہوتی ہے اور شام ہوتی ہے
ہر گھڑی محبت کے نام ہوتی ہے
نہیں محنت کا ذوق ہے تابندہ آوارگی
قہقوں کی انجمن سرِبام ہوتی ہے
تھک جاتا ہے پڑھتے علم کی کتاب
لیکن مہہ کشی پھر بھی سرعام ہوتی ہے
رکھا نہیں جاتا اچھی بات کا بھرم
چمن میں نکھری ہر کلی خام ہوتی ہے
نئے دور کے نئے نئے اجالوں میں
اب شمع کی روشنی ناکام ہوتی ہے
بدل گئے زمانے کے رسم و رواج
وفا نہیں ہے خالد مگر بدنام ہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry






