شکر گزار
Poet: حبا حنیف راجپوت By: حبا حنیف راجپوت , Karachiتندرست کوئی رہتا ہے یہاں
کوئی بستر پر پڑا بیمار ہے
کہیں عیش وعشرت کی انتہا نہیں
کوئی نوکری کے چکر میں خوار ہے
کسی کو پرواہ نہیں رشتوں کی
کوئی ڈھونڈتا رہتا پیار ہے
قاتل کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے
یہاں ہر کسی کے پاس تلوار ہے
سچے لوگ بھی موجود ہیں یہاں پر
کوئی کہتا ہے اسے جھوٹ کا بازار ہے
حسد میں مبتلا ہیں ایک دوسرے سے
کوئی خود کے وجود سے بیزار ہے
ڈرتا ہے کوئی سچ بولنے سے یہاں
کسی کی سچائی ہی اس کا ہتھیار ہے
کوئی سکون سے جی رہا ہے
کسی کی زندگی بہت ہی دشوار ہے
کوئی کہتا ہے یہ دنیا ہی بیکار ہے
کوئی ہر لمحہ رب کا شکرگزار ہے
More Life Poetry






