سچ بتانا کہ میرے بن جاناں
Poet: ابراہیم By: ابراہیم, Faisalabadسچ بتانا کہ میرے بن جاناں
کیسے کٹتے ہیں تیرے دن جاناں
کس کے بازو پہ اب چبھاؤ گی
اپنے اسکارف کا وہ پن جاناں
عشق کے امتحاں سے گزروں گا
پرچے ہوں جس قدر کٹھن جاناں
حکم پر حکم نا مناسب ہے
تیرا عاشق نہیں ہے جن جاناں
تل کی تعداد جاننی ہے تجھے
موند لے آنکھ بوسے گن جاناں
ہاتھ جب تھام ہی لئے اس کے
پھر یہ بستر پہ کیسا گھن جاناں
More Love / Romantic Poetry






