سوچ کے اُفق پر

Poet: Syed Sajid Ali By: Syed Sajid Ali, Lahore

سوچ کے اُفق پر
جلوہ گر تیری مہتاب صورت
بکھیر رہی ہے تیرے حسین خیال کی چاندنی
اور دل کے ویرانے میں یہ چاندنی
پھیلی ہے کچھ اس طرح کہ
تیری اک اک یاد نمایاں ہے
اور میرے دل کا مور جھوم رہا ہے
اور کوشش میں ہے کہ جا پہنچے
اُس اُفق پر کہ جہاں تیری مہتاب صورت
بکھیر رہی ہے تیرے حسین خیال کی چاندنی

Rate it:
Views: 574
09 Feb, 2009