سرزمین وطن تو سلامت رہے
Poet: UA By: UA, lahoreسرزمین وطن تو سلامت رہے
تو سلامت رہے تا قیامت رہے
تیری مٹی خزینے اگلتی رہے
تیرے دامن میں چاندی بکھرتی رہے
تجھ پہ قائم خدا کی عنایت رہے
تو سلامت رہے تا قیامت رہے
تیرا پرچم صدا جگمگاتا رہے
لہراتا رہے مسکراتا رہے
رب کی رحمت کا سایا سلامت رہے
تو سلامت رہے تا قیامت رہے
اپنا دل ہار دیں اپنی جاں ہار دیں
نوجواں تیری حرمت پہ جاں وار دیں
یونہی قائم یہ اپنی روایت رہے
تو سلامت رہے تا قیامت رہے
میرے پیارے وطن یہ حسیں وادیاں
ان حسیں وادیوں کی یہ شہزادیاں
عفت و عظمتوں کی روایت رہے
تو سلامت رہے تا قیامت رہے
سرزمین وطن تو سلامت رہے
تو سلامت رہے تا قیامت رہے
More General Poetry







