سرد ھوا تھی
Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah, Karachiسرد ھوا تھی
یاد پیا کی
رات بھی کالی
کالی گھٹا تھی
لبوں پہ میرے
بھولی دعا سی
ھوا تھی چنچل
آگ لگا دی
جوانی تھی سونا
خاک ملا دی
عمر کی چاندی
یونہی گنوا دی
لوگ تھے جھوٹے
زندگی خفا سی
سچ سنا تو
ہنسی اڑا دی
حبیب کی باتیں
باتیں جدا سی
More Love / Romantic Poetry






