سب کچھ آنی جانی ہے
Poet: purki By: M.Hassan, karachiسب کچھ آنی جانی ہے
سارے رشتے مکمل فانی ہے
میری سانس بھی آنی جانی ہے
ہر لمحہ جدائی کی گھنٹی ہے
سانسوں کی ٹک ٹک کب تک چلتی ہے
آخر اس نے بھی ہمّت ہارنی ہے
دوستی یاری رشتے ناطے
سب اک وقتی کہانی ہے
دکھ سُکھ کی یہ ساری باتیں
سب کچھ وقت کی راگنی ہے
ہر سانس قیمتی مگر عارضی ہے
سب کچھ فانی مگر عمل باقی ہے
عجب کیفیت مجھ پر طاری ہے
ہر سانس اب بھاری لگتی ہے
کیا کمایا کیا کھایا اور کیا بچایا ہے
سب خلاص مگر حساب دینی ہے
اور بھی تھے میری محفل میں مگر
بِن تیرے ساری محفل ادھوری ہے
عمر بھر وفا کی تلاش میں بٹھکتا رہا
مگر اب اپنے اندر کی تلاش جاری ہے
جس کے خاطر سب کچھ سہتا تھا
آخر اُس نے ہی ہمیں اکیلا چھوڑا ہے
اب شاید رہ نہ پائیں ہم یہاں تنہا تنہا
اسی لئے ربّ کو پُکارا بس تُو کافی ہے
More General Poetry






