زندگی یعنی بےبسی

Poet: عمارہ گوندل By: عمارہ گوندل, Islamabad

درد جو میرے دل میں ہے کیسے بیان کروں
بچھڑ گئی مجھ سے ہمت اُسے کہاں تلاش کروں
نہ راستوں کی خبر نہ منزلوں کا پتہ
کہاں ہے ٹھکانہ میرا کس سے سوال کروں
زندگی کے جال میں الجھ گئی ہوں اس قدر
کہ خود کو آزاد کروانے کی کوشش میں ہوں دن رات
مگر
دیکھو تم قسمت میری
نہ ہی راستہ کوئی واپسی کا
نہ راستہ دکھائی دے اگے بڑھنے کا
بس بیٹھی دیکھ رہی ہوں اور مُنتظر ہوں کسی معجزے کی
ایک بات کہوں سنو گے کیا
تم جِسے سمجھتے ہو زندگی درحقیقت وہ ہے اک بےبسی
زندگی یعنی بےبسی

Rate it:
Views: 183
10 Jan, 2025
More Life Poetry