زندگی کیا ہے

Poet: Ali sher By: Ali sher, karachi

یوں ہی انجانے میں تجھ سے رفاقت ہو گئی
دوستی کرنے چلا اور تجھ سے محبت ہوگئی

تم نہ ہو تو میں خود سے ہی الجھتا ہوں
کیا کروں مجھے تیری عادت سی ہو گئی

میں اپنے وجود میں تجھے تلاش کرتا ہوں
مجھے تم سے اس قدر محبت ہوگئی

میرے پاس آؤ تو جی لوں دو پل
میری تو ہر سانس تیری امانت ہوگئی

میں سوچتا تھا تیرے آگے زندگی کیا ہے
پر تجھے چاہنے کے لئے زندگی کی ضرورت ہوگئی

Rate it:
Views: 683
18 May, 2009
More Life Poetry