زندگی بن آپ کے میں معتبر کیسے کروں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Romania

زندگی بن آپ کے میں معتبر کیسے کروں
اورپھر آباد اس دِل کا نگر کیسے کروں

مانتی ہوں کٹ ہی جاتے ہیں یہ پل اچھے برے
دل کو لیکن کیسے سمجھاوں،بسر کیسے کروں

پھیر لوُں آنکھیں وفا سے کِس طرح ممکن ہے یہ.
زندگی بھر کی عبادت بے ثمر کیسے کروں

وہ چلا آۓ گا اِک لمحے میں پرُسش کو مرِی
ہے یقیں مجھ کو ، مگر اُس کو خبر کیسے کروں

صبر کا دامن کِسی حالت میں اپنے ہاتھ سے
چھوڑ کروشمہ دعائیں بے اثر کیسے کروں

Rate it:
Views: 869
29 Nov, 2013