زخم ہی تیرا مقدر ہیں دل تجھ کو کون سنبھالے گا
Poet: زیب غوری By: مصدق رفیق, Karachiصبح چمن میں جانا میرا اور فضا میں بکھر جانا
شاخ گل کے ساتھ لچکنا صبا کے ساتھ گزر جانا
سحر بھری دو آنکھیں میرا پیچھا کرتی رہتی ہیں
ناگن کا وہ مڑ کر دیکھنا پھر وادی میں اتر جانا
زخم ہی تیرا مقدر ہیں دل تجھ کو کون سنبھالے گا
اے میرے بچپن کے ساتھی میرے ساتھ ہی مر جانا
سورج کی ان آخری مدھم کرنوں کو گن سکتے ہیں
دن کا وہ موتی سا چمکنا پھر پانی میں اتر جانا
یہیں کہیں صحرا میں ٹھہر جا دم لینے کی بات نہیں
خاک سوا رکھا ہی کیا ہے یہاں سے اور کدھر جانا
اس سے اب دشت امکاں کے سفر حضر کا پوچھنا کیا
جس نے راہ گزر کے گھنے پیڑوں کو بھی درد سر جانا
ایک نہاں خانے کے طاق پر آئینہ رکھا تھا زیبؔ
ایک جھلک سی اپنی دیکھنا اور وہ میرا ڈر جانا
More Sad Poetry






