زخمِ دل کا نشاں رہا بھی نہیں

Poet: مہد علی مہد By: مہد علی مہد, Islamabad

زخمِ دل کا نشاں رہا بھی نہیں
درد دل سے مگر گیا بھی نہیں

میرا دل تو خلا کی مانند ہے
میرے دل میں تو اب خدا بھی نہیں

ان کے ہاں چاند ہے ستارے ہیں
میرے ہاں اک عدد دیا بھی نہیں

جس کی چاہت میں چھوڑ دی دنیا
اس کی چاہت سے کچھ ملا بھی نہیں

مہد اتنے گناہ کیئے ہم نے
اب تو خوفِ خدا ذرا بھی نہیں
 

Rate it:
Views: 309
13 Apr, 2023