رسوائیاں وفا کی میرے نام کر گئی
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanرسوائیاں وفا کی مرے نام کر گئی
اک لہر تھی جنوں کی جو بدنام کر گئی
سازش تھی دوستوں کی بڑا کام کر گئی
اک کامیاب شخص کو ناکام کر گئی
تجھ کوخبر نہیں ہے مجھے تیری دید کی
کس درجہ بے سکون وہ اک شام کر گئی
مانا کہ کھل گئے ہیں چمن میں کئی گلاب
فصل بہار خار بھی تو عام کر گئی
میرے ہنر میں تیرے تقاضوں کا کیا کروں
میری ہی سادگی تجھے بے دام کر گئی
More Life Poetry






