دیکھ محرومی کی برکت زندہ ہوں

Poet: معاز By: معاز, Lahore

دیکھ محرومی کی برکت زندہ ہوں
میں ترے غم کی بدولت زندہ ہوں

جنتیں ہیں مردہ جسموں کے لئے
یہ سزا ہے یا عنایت زندہ ہوں

اس خزاں میں کانٹے تک بھی مر چکے
پھر بھی کہتی ہے وہ نکہت زندہ ہوں

سچ ہے دنیا نفرتوں کی ہے مگر
میں یہاں بھی با محبت زندہ ہوں

لکھ رکھے ہیں میں نے بھی فضل عذاب
مالک روز قیامت زندہ ہوں
 

Rate it:
Views: 177
16 Jan, 2025
More Life Poetry