دکھ جھیلتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
Poet: Aazi By: Azam, Gujranwalaدکھ جھیلتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
دل ثوبتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
دنیا نے تیرے نام پر کیا کیا ستم کئے
میں ٹوٹتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
اتنی ہوئی ہے کرچیاں میرے خلوص کی
میں دیکھتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
بےدرد آنسوؤں کے سمندر میں رات دن
میں ڈوبتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
آخر کوئی تو بات تھی جو ہم نا مل سکے
میں سوچتا رہا کبھی تم سے نہیں کہا
More Sad Poetry






