دنیا سونی سونی لگتی ہے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamستا لے کتنی دیر مجھے اور ستائے گی
دیکھنا ایک دن آخر تو تھک جائے گی
ان دنوں میری ہر سیدھی سادھی بات بھی
تنگ نظری کے سبب تجھے طنز ہی نظر آئے گی
مجھے یہ کس ظلم کی اتنی کڑی سزا ملی ہے
تیری یہ بات مجھے مرتے دم تک ستائے گی
تیرے پیار بنا یہ دنیا سونی سونی لگتی ہے
سکون کی ایک سانس بھی مجھے راس نا آئے گی
اصغر کی محبت کو ٹھکرانے والی تو سدا خوش رہے
میرا دل کہتا ہے اس بات پر ایک دن تو پچھتائے گی
More Love / Romantic Poetry






