دل ڈھونڈتا ہے تیری چاہت شب و روز
Poet: Rukhsana kausar By: Rukhsana kausar, Jalal Pur Jattan, Gujratدل ڈھونڈتا ہے تیری چاہت شب و روز 
 مجھکو ہے تیرے لیے فرصت شب و روز 
 
 اک تیری نظر کرم کی ہوں محتاج 
 تیرے ساتھ یوں ہو رہی ہے عقیدت شب و روز 
 
 میرے قصے کہانیوں میں تیرے ہی تذکرے 
 پیا من میں تیری حکایت شب و روز 
 
 میرے تمام لفظ میری شاعری تیرے ہی واسطے
 امڈ رہی ہے اتنی محبت شب و روز 
 
 میری آنکھوں نے بوسہ جو کیا تھا تیری آنکھوں کو
 تب سے ہو رہی ہوں تیری بیعت شب و روز 
 
 میری پہلی محبت کے مسیحا تو اور فقط تجھ تک
 بڑھا رہی ہوں تیری اور یوں مسافت شب و روز 
 
 میری چھت کی دیوار کے پاس تجھے سوچنا بے پناہ
 تیرے واسطے ہیں فراغت شب و روز 
 
 تجھے من مندر میں دیکھ کر مسکراتے رہنا
 یہی بس ٹھہر گئی ہی مجھ میں عادت شب و روز 
 
 تجھ بن جینا کیا جینا ہوا بھلا
 میری زندگی کو ہے تیری ضرورت شب و روز 
 
 مل جاؤ کہیں یوں اک روز
 تیرے بغیر ہیں قیامت شب و روز
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 