دراصل زندگی کیا ہے کسی کو کیا پتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

دراصل زندگی کیا ہے
کسی کو کیا پتا ہے
جِس کو جیسی مِلی
اس کیلئے ویسی ہے
کبھی خواب ہے
کبھی سراب ہے
کبھی وہم ہے
کبھی خیال ہے
کبھی آئینہ ہے
کبھی جمال ہے
کِسی کو ایسی لگی
کسی کو ویسی لگی
اس نے وہی سمجھا
جِسے جیسی لگی
گمان میں کیا ہے
دراصل زندگی کیا ہے
کسی کو کیا پتا ہے

Rate it:
Views: 389
10 Sep, 2020
More Life Poetry