خُون اتنا ہمارا سستا تو نہیں ہے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

خُون اتنا ہمارا سستا تو نہیں ہے
بہا کے اس کو پھر کوئی ہستا تو نہیں ہے

اجاڑتا ہے جو کسی دوسرے کا گھر زمانے میں
کبھی گھر اُس کا بھی پھر بستا تو نہیں ہے

جان لینے کے لئے چلتے ہیں جو موت کی راہ پہ
دوزخ کا ہے وہ ، جنت کا رستا تو نہیں ہے

بے گناہوں اور معصوموں کی جان لے لیتا ہے
عذابِ الہی سے پھر وہ کبھی بچ سکتا تو نہیں ہے

اپنے ہی وطن کا جو دشمن ہو جائے کاشف
تباہی سے پھر وہ بچ سکتا تو نہیں ہے

Rate it:
Views: 541
13 Aug, 2016
More Life Poetry