Add Poetry

خوش قامتی کے زعم میں دانائی جائے گی

Poet: عبیر By: عبیر, Bahawalpur

خوش قامتی کے زعم میں دانائی جائے گی
سورج نہ دیکھ آنکھ کی بینائی جائے گی

یا رب کوئی فرشتہ جسے دوست کہہ سکوں
انسان کی تلاش میں بینائی جائے گی

دو چار جھوٹ بول کے آئی بلا کو ٹال
سچ بولنے کے جرم میں گویائی جائے گی

نسلی رقابتوں میں گئے اپنے بام و در
اب آپسی نفاق میں انگنائی جائے گی

زخموں سے ہے جمیلؔ مذاق سخن میں جاں
یہ بھر گئے تو پھر سخن آرائی جائے گی

Rate it:
Views: 3
08 Oct, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets