حقیقت میں وہی تو ہم سے سچا پیار کرتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

حقیقت میں وہی تو ہم سے سچا پیار کرتے ہیں
جو اپنی برہمی کا بر ملا اظہار کرتے ہیں

تمہاری صاف گوئی پہ ہمیں شکوہ نہیں لیکن
کبھی دھوکہ نہیں دینا یہی اصرار کرتے ہیں

خوشی کا مسکرانے سے تعلق واجبی نہ ہو
زبردستی کے مسکانے سے ہم انکار کرتے ہیں

جو کہنا ہے ہمیں جاناں ہمیشہ دل سے ہی کہنا
کہ جب تک دل نہ راضی ہو نہیں اقرار کرتے ہیں

نگاہوں اور لبوں کی گفتگو باہم نہ ہو جب تک
زبانی گفتگو پہ ہم بہت تکرار کرتے ہیں

ہم خاموش رہتے ہیں زبان سے کچھ نہی کہتے
زبانِ حال سے ہر بات کا اظہار کرتے ہیں

تمہاری ذات کا پرتو ہمارے ساتھ ہو جائے
ہم اپنی ذات سے عظمٰی قطعاً انکار کرتے ہیں

Rate it:
Views: 344
16 Oct, 2014