حقیقت سے آنکھ چرانے والا

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Brmingham

جوحقیقت سے آنکھ چرانےوالا ہوتا ہے
وہ در در کی ٹھوکریں کھانے والا ہوتا ہے

دنیا والوں کو نا اپنے زخم دکھانادوستوں
یہاں ہر کوئی نمک لگانے والا ہوتا ہے

جو لوگوں سے جھوٹےعہد و پیماں کرتا رہے
وہ زندگی بھر آنسو بہانے والا ہوتا ہے

اپنے رب کے سامنےجوسرتسلیم خم کردے
وہ انسان صبر کا پھل پانے والا ہوتا ہوتا ہے

جس شخص کی زیست میں زیادہ غم ہوں
وہ ہر محفل میں مسکرانے والاہوتا ہے

Rate it:
Views: 368
08 May, 2011