حفاظت میں سرحد کی کرتا

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

حفاظت میں سرحد کی کرتا
یہ وردی جو ہے اس پہ مرتا

رہوں فرض پر قائم اپنے
عہد کے لئے جان دیتا

کبھی چین سے سو سکوں کب
فقط صرف پہرہ ہی رہتا

رقیبوں کے بھی حوصلہ پر
جوانمردی سے پست لاتا

نبھانا مجھے خوب ہی ہے
وطن سے محبت جتاتا

ضرورت کے بھی وقت باہر
شہیدوں کے رتبہ کو پاتا

جوانوں پہ بس رشک ناصر
خواہش تماموں میں بھرتا

Rate it:
Views: 462
16 Jan, 2021