حد سے زیادہ
Poet: Snober George By: Snober George, Faisalabadہم تمہیں پیار کرتے ہیں کچھ حد سے زیادہ
دل کو بے قرار کرتے ہیں کچھ حد سے زیادہ
خدا سے پہلے تیرا نام لیتے ہیں دعا میں
خود کو گناہ گار کرتے ہیں کچھ حد سے زیادہ
محبت کے ان سلسلوں میں خود کو
تمہارا پرستار کرتے ہیں کچھ حد سے زیادہ
امیدیں بکھرا نہ دینا کہیں، یہ کہہ کر
ان کو شرمسار کرتے ہیں کچھ حد سے زیادہ
ہمیں کچھ حوصلہ، کچھ آس تو دے دو تم
آج بھی انتظار کرتے ہیں کچھ حد سے زیادہ
More Love / Romantic Poetry






