جینے کی تمنا ہے پر مر رہے ہیں ہم
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiجینے کی تمنا ہے پر مر رہے ہیں ہم
نہ جانے کس دور سے گزر رہے ہیں ہم
ان سے تو نہیں گلا یہ اور بات ہے
اپنے حالات کا ذکر کر رہے ہیں ہم
کھویا تھا انہیں حسیں دور میں کہیں
اب اشکوں میں ڈھونڈ رہے ہیں ہم
کچھ رنج باقی ہیں انجام محبت میں
داغ الفت ابھی تک دھو رہے ہیں ہم
ٹوٹے ہیں پہاڑ ہم پر مصیبتوں کے
ذروں کی مانند بکھر رہے ہیں ہم
More Sad Poetry






