جگمگایا ہے بدن چھونے سے تیرے
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesجگمگایا ہے بدن چھونے سے تیرے
بن گئی ہوں چمن چھونے سے تیرے
تو رہا اڑتا محبت کی اڑانیں
جھومتا ہے یہ گگن چھونے سے تیرے
ہیں بڑی دل سوز یہ ساون کی گھڑیاں
بڑھ نہ جائے یہ اگن چھونے سے تیرے
خامشی کے ساز میں جنبش ہوئی
جاگی ہے دل کی لگن چھونے سے تیرے
خواب کی نگری میں جب داخل ہوئے تم
رات کا مہکا بدن چھونے سے تیرے
More Love / Romantic Poetry






