جو عشق میں دنیا سےماورا ہو جاتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mipuri, birmingham

جوعشق میں دنیاسےماورا ہوجاتا ہے
پھراس کے لیےہر درد دعا ہو جاتا ہے

کسی سے سچاعشق کرنےوالاانسان
محبوب کی ہستی میں فناہو جاتا ہے

ایک بار جو بھی جام عشق پی لیتاہے
وہ بندہ پیارومحبت کا دیوتا ہو جاتا ہے

عاشق کو نہ دنیاکا خوف نہ ڈرزمانےکا
وہ انسان کچھ اتنا قریب خدا ہو جاتاہے

عشق حقیقی نئی زندگی بخشتاہےاصغر
کوکہتا ہےعشق میں عاشق تباہ ہوجاتا ہے
 

Rate it:
Views: 467
14 Apr, 2014