جس رت میں ہم ملے تھے اب پھر وہی سماں ہے
Poet: Gulzareen Pasha Zareen By: Gulzareen Pasha Zareen, Kallar Syedanجس رت میں ہم ملے تھے اب پھر وہی سماں ہے
صدیاں گزر گئی ہیں اب لوٹ آ جہاں ہے
آ دیکھ اب تو جاناں میرے دل کی بیقراری
یہ مجھ سے پوچھتا ہے تیرا جان جاں کہاں ہے
آنکھیں ترس رہی ہیں تیری دید کو اے ہمدم
اک جھلک ہی دکھانے اب آ بھی جا جہاں ہے
نہ ہے قرار دل کو نہ جینے کا مزہ ہے
بن تیرے اے ستمگر یہ زندگی خزاں ہے
تجھ سےبچھڑ کے زریں خود سے بھی بےخبر ہے
ہر اک سے پوچھتا ہے منزل میری کہاں ہے
More Love / Romantic Poetry






