جس دن پہلا شعر لکھا اک شجرے کا آغاز ہوا
Poet: Khalid Mahmood By: Khalid Mahmood, Abhaجس دن پہلا شعر لکھا اک شجرے کا آغاز ہوا
اپنے دل کی بستی اک اور جہاں آباد ہوا
کتنے موسم بیت گئے ہیں آزادی کے سائے میں
اپنا بھائی ہی قیدی ہے اور اپنا ہی صیاد ہوا
کیا تقدیر لکھی ہے تو نے دیس میرے کی اے مالک
غیروں سے آزاد ہوا ، اپنوں سے نہ آزاد ہوا
غیروں سے کیا شکوہ کرنا مطلب دوست زمانے میں
اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں گھر میرا برباد ہوا
مجھ کو تو معلوم نہیں آدابِ محبت کے مبہم
میں تو تیرے عشق میں جانا ویسے ہی فرہاد ہوا
تو نے کہا تھا عشق میں کیسے جی سکتا ہے کوئی بھلا
تجھ کو بھول گیا اور تیرا قول ہمیشہ یاد ہوا
دل کے ٹکروں کو تو خالد کہاں کہاں سے جوڑے گا
ٹوٹ گیا یہ شیشہ کیسے ، علم یہ تیرے بعد ہوا
More General Poetry






