جسے قطرہ سمجھا وہ سمندر نکلا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجسےمسیحا سمجھا وہ ستمگر نکلا
جسے غیر سمجھاتھا وہ چارہ گر نکلا
میرے سب غم اپنے اندر سمو لیے
جسے قطرہ سمجھا وہ سمندر نکلا
انجانےمیں جسےرہزن سمجھ بیٹھا
وہی شخص میری منزل کا رہبر نکلا
ساری دنیا کہ پتھر پھول کر دیکھ لیا
ان میں سے ایک بھی نہ گوہر نکلا
جس دل میں یہ ایک بارگھر کرگیا
پھر کبھی نہ وہاں سےاصغر نکلا
More Love / Romantic Poetry








