جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا

Poet: By: اریب احمد, Rawalpindi

جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا
غم میں کبھی سکونِ رفاقت نہ دے سکا

جب میرے سب چراغِ تمنا ہوا کے ہیں
جب میرے سارے خواب کسی بے وفا کے ہیں

پھر مجھکو چاہنے کا تمہیں کوئ حق نہیں
تنہا کراہنے کا تمہیں کوئ حق نہیں

Rate it:
Views: 804
18 Oct, 2024