جب سے وہ دل میں آباد ہوئےہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جب سے وہ دل میں آباد ہوئے ہیں
میرے چین وسکون بربادہوئے ہیں

ان کی تعریف میں جواشعارلکھے
وہی ہمارےجھگڑےکی بنیادہوئےہیں

اب ہم بھی پیارکااظہارکرسکتےہیں
بڑی محنت سےفلمی مکالمےیادہوئےہیں

جو ایک بارگیسؤءیار کہ اسیرہوگئے
وہ لوگ زندگی بھر نہ آزادہوئےہیں

Rate it:
Views: 442
18 Jan, 2013