جب بھی برسی عذاب کی بارش
Poet: امت احد By: نعمان, Quettaجب بھی برسی عذاب کی بارش
راس آئی شراب کی بارش
میں نے پوچھا کہ پیار ہے مجھ سے
اس نے کر دی گلاب کی بارش
میں نے تو اک سوال پوچھا تھا
اس نے کر دی جواب کی بارش
حسن والوں کے واسطے کر دے
اے خدا تو حجاب کی بارش
شاعری پر یقیں ہے برسے گی
ایک دن تو خطاب کی بارش
میں نے اک جام اور مانگا تھا
اس نے کر دی حساب کی بارش
دیر تک ساتھ بھیگے ہم اس کے
ہم نے یوں کامیاب کی بارش
پیار سے روک دی احدؔ میں نے
آج اس کے عتاب کی بارش
More Love / Romantic Poetry






