جان جی۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

بہار بن کے من میں میرے آیا کرو جان جی
بن کے خوشبو وجود میرا مہکایا کرو جان جی

بس دل کے آس پاس ہی ہو جایا کرو مکیں
چاہے خیمہ جگر پر میرے لگایا کرو جان جی

گُنگنا کے کچھ بھی شیریں لبوں سے تم
میٹھی سی نیند ہم کو سُلایا کرو جان جی

نہ چاہتے ہوئے بھی جاناں کبھی کبھی
آنکھوں میں میری ڈوب ہی جایا کرو جان جی

پیڑوں کے پیچھے چُھپ کے خدا کا واسطہ
نہ پاگل ہم کو یونہی بنایا کرو جان جی

Rate it:
Views: 697
15 Feb, 2015