جانے کیسا وہ خواب تھا

Poet: Touseef Ali Khan By: Touseef Ali Khan, Lahore

جانے کیسا وہ خواب تھا
کہ جس میں فقط اک عذاب تھا

رات تھی گرم دن کی مانند
آفتاب کی طرح مہتاب تھا

کیسے کہوں جو چھوڑ گیا مجھے
وہ میرا ہی انتخاب تھا

وہ میری بے ربط سانسوں کیلئے
اک دلکش سا رباب تھا

توصیف میں کیسے بھول جاؤں اسے
کہ وہ میری زندگی میں انقلاب تھا

Rate it:
Views: 586
01 Nov, 2008