تیری ناز بھری اداؤن نے ہے مارا
Poet: Khiyal Khatri By: Khiyal Khatri, Matiariتیری ناز بھری اداؤں نے ہے مارا
بار بار کرتی جفاؤں نے ہے مارا
رات بھر تیری سوچوں کے ہیں پہرے
تیری یادوں کی سزاؤں نے ہے مارا
وہ کیا تھا پیار بھرا مسکرانا تیرا
تڑپتی دل کی صداؤں نے ہے مارا
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے جو دیں
ہمیں ان حسین جزاؤن نے ہے مارا
پڑی جو چھلکتے گیسؤن کی پرچھائی
برستی ہوئی ان گھٹاؤں نے ہے مارا
آئیں جو تمہیں ٹکراتی ہوئی خیال
مسکراتی ان ہواؤں نے ہے مارا
More Love / Romantic Poetry






