تیری آنکھوں میں دیوانگی دیکھی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تیری آنکھوں میں بیگانگی دیکھی ہے
تیری آنکھوں میں دیوانگی دیکھی ہے

تیری آنکھیں تیری آنکھیں نہیں رہیں
تیرا چہرہ تیرا چہرہ نہیں رہا

تیرے وجود میں رقص دِکھائی دیتا ہے
تو کسی اور کا عکس دِکھائی دیتا ہے

تو نے دن کے اجالوں میں اپنا آپ گنوایا ہے
تیرے اطراف میں کسی اور کا سایا ہے

تو خود سے بے نیاز ہے خود آشنا نہیں رہا
بیخودی سراسیمگی حیرانگی دیکھی ہے

تیری آنکھوں میں بیگانگی دیکھی ہے
تیری آنکھوں میں دیوانگی دیکھی ہے

Rate it:
Views: 533
10 Nov, 2014