تیرا ہی کرم
Poet: UA By: UA, Lahoreدم بدم ہر قدم تیرا ہی کرم
تیرا ہی کرم تیرا ہی کرم
بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھاتا ہے تو
ظلمتوں سے روشنی میں لاتا ہے تو
پکارتا ہے جب تجھے کوئی رہیں ستم
دم بدم ہر قدم تیرا ہی کرم
تیرا ہی کرم تیرا ہی کرم
مایوسیوں میں آس تو بندھاتا ہے
ناکامیوں کو نصرت بناتا ہے
زبان پہ تکبیر ہو اور ہاتھ میں رہے علم
دم بدم ہر قدم تیرا ہی کرم
تیرا ہی کرم تیرا ہی کرم
More General Poetry






