تیرا غم میرے چہرے سے عیاں نہیں ہوتا

Poet: عدیل سائل By: Muhammad Adeel Arif , Rawalpindi

تیرا غم میرے چہرے سے عیاں نہیں ہوتا
عشق تو ہر کسی پہ مہرباں نہیں ہوتا

جو اک بار محبت میں مبتلا ہو گیا پھر
وہ شخص تو کبھی بھی بے ایماں نہیں ہوتا

عشق میں خسارہ ہے یہ لوگ کہتے ہیں
نیند، چین، سکون کے علاوہ تو کوئی نقصاں نہیں ہوتا

ذاتوں کا مسئلہ ہے اِس جہاں لیکن سائل
یہ مسئلہ تو اُس جہاں نہیں ہوتا

Rate it:
Views: 318
17 Aug, 2021