تو جو چاہے تو میں اب خود کو گنوا کر دیکھوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

تو جو چاہے تو میں اب خود کو گنوا کر دیکھوں
سر پر کیوں! تجھ کو دل میں بٹھا کر دیکھوں

خواب آنکھوں میں تیرے پھر سے بسا کر دیکھوں
سو بھی جاؤں میں ذرا، نیند میں جا کر دیکھوں

یہ بھی ممکن ہے کہ تصویر ابھر آئے تیری
یاد میں تیری ذرا اشک بہا کر میں دیکھوں

Rate it:
Views: 517
18 Jan, 2013