تم کو اک تلخ
Poet: By: Muhammad Irfan Narma, kotli/sehnsaتم کو اک تلخ حقیقت بتا دیتے ہیں
جس کو اکثر یہ لوگ چھپا دیتے ہیں
تم نے گرتے ہوئے پتے کو تو دیکھا ہو گا
اپنی ہر سانس ٹہنی پھ لگا دیتے ہیں
کیا خوب سجاتے ہیں بہاروں میں شجر کو
کڑی دھوپ میں اپنا آپ جلا دیتے ہیں
کتنے بے رحم ہیں شجر نئے پتوں کی خوشی میں
پیلے پتوں کو خزاؤں میں گرا دیتے ہیں
اور جو گرتے ہیں شجر کے قدموں میں
لوگ انہیں پتوں کو پیروں میں دبا دیتے ہیں
More General Poetry






