تجھے یاد کرتا ھے کوئی

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

اے باد صبا تیرا گزر جو ھو اُدھر سے
تو اُسے کہنا
ہر سانس کے ساتھ تجھے یاد کرتا ھے کوئی

اُجڑی شاموں میں جب پنچھی گیت گاتے ہیں
اُسے کہنا
تیرے نام کا ورد تب کرتا ھے کوئی

رات کی دہلیز پر جب تنہائی کا پہرا ھو
اُسے کہنا
اُداس آنکھوں سے تیرا انتظار کرتا ھے کوئی

دہراتا ھے وقت جب ادھوری محبت کی داستاں
اُسے کہنا
تیری محبت کا دم تب بھرتا ھے کوئی

وہ تو پگلا ھے کب سمجھے گا میری محبت “فائز“
اُسے کہنا
تجھے زندگی سمجھ کر ہر پل جیتا ھے کوئی

Rate it:
Views: 895
29 Jul, 2015